Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستان ؛ گورنرسندھ کی جانب سے ندیم سرور اور فرزندان کے اعزاز میں ظہرانہ، ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان

آئی ٹی کے دورہ کے موقع پر جناب ندیم رضا سرور نے 16طالب علموں کو اپنی جانب سے نئے لیپ ٹاپ دئیےگورنر سندھ نے ندیم رضا سرور کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان کر دیا ۔

آج گورنر سندھ جناب کامران خان ٹیسوری نے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں ،نوحہ خواں جناب ندیم رضا سرور، ان کے فرزند جناب علی جی اور علی شناور کو گورنر سندھ ھاوس میں ظہرانہ دیا ۔اس موقع پر جنرل سکریٹری جے ڈی سی جناب ظفر عباس بھی موجود تھے ۔

ندیم سرور صاحب نے گورنر سندھ کے راشن پروگرام اور فری آئی ٹی پروگرام پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

واضح رہے کہ ندیم رضا سرور اردو زبان کے مشہور نوحہ خوان ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان اور دیگر ممالک میں رہنے والے مومنین کے درمیان مقبول نوحہ خوان ہیں۔

موصوف کو معروف شاعر جناب ریحان اعظمی مرحوم نے تا حیات اپنے بہترین کلام دئیے۔ ریحان اعظمی مرحوم کے اشعار اور ندیم رضا سرور کے بہترین انداز نے اہل ایمان کے دلوں میں جگہ پائی

متعلقہ خبریں

Back to top button