Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایشیاءخبریںدنیا

طوفان’’یاگی‘‘ کا قہر، چین کے بعد ہانگ کانگ میں معمولات زندگی متاثر، پروازیں معطل

چین کے جنوبی علاقے طاقتور سمندری طوفان ’سپر ٹائفون یاگی‘ کی زد میں آنے سے اسکول دوسرے روز بھی بند رہے جبکہ تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سپر ٹائفون یاگی کو دنیا کا دوسرا طاقتور طوفان قرار دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل رواں سال جولائی میں پانچویں درجے کے سب سے طاقتور طوفان بیرل نے امریکہ کے ساحلی علاقوں سمیت کریبین کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔ جنوبی چین میں تیز ہواؤں اور شدید بارش کے باعث ٹرانسپورٹ کے ذرائع بند رکھے گئے جبکہ ہانگ کانگ کو چین کے علاقے مکاؤ اور گوانڈونگ سے جوڑنے والا طویل پل بھی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔ 
سمندری طوفان یاگی کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں میں ہوائیں ۲۴۵؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہیں۔ ویتنام کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں کے چار ایئرپورٹس سنیچر کو بھی بند رہیں گے۔ 

طوفان کا اثر ہانگ کانگ کے جنوب میں بھی دیکھا گیا جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر رہی۔ ہانگ کانگ میں جمعے کو اسٹاک مارکیٹ، بینک سروسز اور اسکولوں بند رہے۔ شہر میں ۲۳۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے ۲۵۰؍سے زیادہ لوگ عارضی سرکاری پناہ گاہوں میں رکنے پر مجبور ہوئے اور طوفان کے سبب شہر میں ۱۰۰؍ سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button