Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی شہادت اور امیر المومنین علی علیہ السلام کی جانشینی میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا جس میں گذشتہ جلسوں کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یقینی شہادت کے سلسلہ میں فرمایا: متواتر روایات بطور اجمال اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی موت طبعی موت نہیں ہوئی بلکہ آپ کو زہر دیا گیا۔ لہذا آنحضرت کے لئے شہادت بیان کی جائے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی شہادت میں کوئی شک نہیں ہے اور اس حوالے سے عامہ اور خاصہ دونوں کی روایتیں ہیں کہ حضور کو زہر دیا گیا اور اسی سے آپ دنیا سے رخصت ہوئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کہ جانشین کے طور پر امیر المومنین امام علی علیہ السلام کے انتخاب کے سلسلہ میں فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے اپنے اعلان رسالت کے آغاز سے لے کر اپنی باوقار زندگی کے اختتام تک 23 سال کے دوران متعدد مرتبہ امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی جانشینی کے لئے وصیت فرمائی اور اپنی شہادت کے ہنگام اس سلسلہ میں وصیت لکھنے کا ارادہ بھی کیا۔
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے اس علمی جلسہ میں مندرجہ ذیل مباحث بیان ہوئے۔ سجدہ سہو کے بعض احکام، امام حسین علیہ السلام کی زیارت پیدل جانے کا ثواب، نماز میں تکبیرۃ الاحرام، شک اور یقین کے بعض احکام، جنت کی اقسام کے سلسلہ میں وضاحت وغیرہ

متعلقہ خبریں

Back to top button