Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

امام حسن عسکری علیہ السلام کے ایام شہادت میں شہر سامرا ایک بار پھر سیاہ پوش

امام حسن عسکری علیہ السلام کے ایام شہادت کے موقع پر سامرہ میں امام حسن عسکری علیہ السلام کا روضہ مبارک سیاہ پرچم اور بینر سے سیاہ پوش کر دیا گیا۔

اس سلسلہ میں روضہ مبارک کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے روضہ مبارک کی رسمی سائٹ پر اعلان کیا کہ روضہ مبارک کے صحن، دروازے اور دیواریں سیاہ پوش کر دی گئی ہیں۔ نیز بتایا کہ روضہ مبارک کے خدام 8 ربیع الاول کو امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت پر زیارت اور عزاداری کرنے والے زائرین و مومنین کی خدمت کے لئے آمادہ ہیں۔

واضح رہے کہ شہر سامرا کئی دنوں سے شیعوں اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کے چاہنے والوں کی نمایاں حاضری کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button