Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیا

پیرو میں کشتی الٹنے سے 6 افراد کی موت

لیما۔ پیرو کے مشرق وسطی علاقے میں یوکیالی سے ہو کر بہنے والے دریا میں کشتی الٹنے سے کم از کم 6 افراد ڈوب گئے۔ مقامی افسران نے بدھ کی صبح پیش آنے والے اس واقعہ میں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

پورٹ کے کمپیٹینسی کے سربراہ جوناتھن نووا کے مطابق سی آر نامی یہ کشتی منگل کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے پوکلپا کی بندرگاہ سے اٹالیہ شہر کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ لیکن بدھ کو تقریبا 1:30 بجے حادثے کا شکار ہو گئی۔ پیرو کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اینڈینا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ممکنہ طور پر دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے کشتی کسی چیز سے ٹکرا گئی۔ افسران کے مطابق کشتی پر اساتذہ اور نابالغوں سمیت 48 کے قریب افراد سوار تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button