Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیاہندوستان

ہندوستان ؛سپریم کورٹ میں پی آئی ایل، اسرائیل کو ہتھیار سپلائی کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس کی منسوخی کی اپیل

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے رپورٹ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل داخل کی گئی ہے۔ اس پی آئی ایل کے ذریعے اپیل کی گئی ہے کہ عدالت عظمیٰ مرکز کو غزہ میں اسرائیلی جنگ کے دوران اسرائیل کو فوجی آلات اور ہتھیار ، جن میں گن بھی شامل ہے، برآمدکرنے والے ہندوستانی فرمز (تجارتی ادارے) کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم جاری کرے۔

یہ عرضی وکیل پرشانت بھوشن کے توسط سے 11؍ افراد نے داخل کی ہے۔ فروری میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نئی دہلی اڈانی گروپ اور اسرائیل کے ایلبیٹ سسٹم کے درمیان وینچر کے تحت تل ابیب کو حیدرآباد میں مینوفیکچر کئے گئے ڈرونس کی سپلائی کر رہا ہے۔ ہندوستان نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی کی نہ ہی تصدیق کی تھی اور نہ ہی انکار کیا تھا۔

سپریم کورٹ میں داخل کی گئی عرضی میں کہا گیا ہے کہ ’’ ہندوستان متعدد بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کا پابند ہے جس کے تحت ہندوستان پر فرض ہے کہ وہ ایسے ممالک کو ہتھیاروں کی سپلائی نہ کرے جو جنگی جرائم میں ملوث ہیں کیونکہ برآمد کئے گئے ہتھیار بین الاقوانی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی میں استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

عرضی میں مزید کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر ہندوستانی تجارتی اداروں(فرمز)، جن میں وزارت دفاع کی نگرانی میں کام کرنے والی عوامی کمپنیاں بھی شامل ہیں، کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی سپلائی کرنا بین الاقوامی قوانین کے تحت نئی دہلی کے فرائض کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ مبینہ طور پرہتھیاروں کی برآمد حق مساوات ، حق زندگی اور آرٹیکل 14؍ اور 21؍ کے تحت دیئے گئے آزادی کے حق کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے۔

عرضی میں جنوری میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی گئی ہے کہ اقوام متحدہ (یو این) نے اسرائیل کو فوجی آلات اور ہتھیاروں کی سپلائی کے خلاف متنبہ کیا تھا کیونکہ اس سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا سکتی ہیں۔

25؍ اگست کو جنتا دل (متحدہ) کے لیڈر کے سی تیاگی نے دیگر اپوزیشن لیڈران کے ساتھ مرکز سے اپیل کی تھی کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں اور دیگر فوجی امداد کی سپلائی ختم کرے۔ جنتا دل (متحدہ) زیراقتدار بی جے پی کے اہم اتحادیوں میں سے ایک ہے۔ہندوستان نے ہمیشہ سے دو ریاستی حل کو اہمیت دی ہے۔

خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 41؍ ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک جبکہ 94؍ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے سبب فلسطینی خطے کا 60؍ فیصد ڈھانچہ تباہ ہو گیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button