یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں ایک اور بحری جہازکو نشانہ بنایا ہے
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے پیر کی رات بتایا کہ بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز کو جو اسرائیل کی جانب جارہا تھا، نشانہ بنایا گیا ہے۔یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بحیرہ احمر میں ایک بحری جہاز بلو لاگون ون (BLUE LAGOON-1) کو ڈرون طیارے سے میزائل کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس بحری جہاز کے مالک نے اسرائیل کی طرف جانے پر پابندی کی خلاف ورزی کی اس لئے اس پر حملہ کیا گیا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ یہ آپریشن ہماری بحریہ اور میزائل نیز ڈرون یونٹوں نے مشترکہ طور پر انجام دی دیا ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر جہاز رانی کی ان تمام کشتیوں کو جو ہمارے اسرائیلی دشمن کے لئے کام کرتی ہیں، خبردار کرتے ہیں کہ ان کے جہازوں پر چاہے وہ کہیں بھی جارہے ہوں، ہمارے آپریشن زون میں داخل ہوتے ہی حملہ کیا جائے گا۔
یحیی سریع نے آخر میں ایک بار پھر کہا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے بند نہیں ہوجاتے اور اس کا محاصرہ ختم نہیں کردیا جاتا اس وقت تک فلسطینی عوام کی حمایت میں ہماری کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔
حال ہی میں المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل حکومت کی جارحیت کے بعد بحیرہ احمر میں امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کی نقل وحرکت بہت کم ہوگئی ہے ۔ المیادین کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں پر ایک طرح کی وحشت طاری ہے او وہ احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔