Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
امریکہخبریںدنیا

سوڈان میں متحارب فریقوں کے درمیان لڑائی کے دوران مزید 20 شہری مارے گئے

دار فور میں سوڈان کی ریپڈ اسپورٹ فورسز اور سوڈانی فوج کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 20 شہری مارے گئے۔اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی تیار کردہ رپورٹ پر توجہ دیں۔

سوڈان میں تنازع کے دونوں فریقوں یعنی سوڈان کی ریپڈ اسپورٹ فورسز اور سوڈانی فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوران عام شہریوں کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے، بہت سے عام شہری اب تک مارے جا چکے ہیں اور بہت سے بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔

خبروں کے مطابق دار فور ریاست کے دارالحکومت سینار اور زلنگی شہر میں سوڈان کی ریپڈ اسپورٹ فورسز اور سوڈانی فوج کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 20 شہری مارے گئے۔بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کے لئے جنرل کو آرڈینیشن سینٹر نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ سوڈانی فوج کے طیاروں نے زلنگی میں خمسہ کیمپ پر بمباری کی جس میں 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

ملک کے جنوبی حصہ میں ایک غیر سرکاری تنظیم سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک نے اطلاع دی کہ ہفتہ کے روز سینار شہر پر آر ایس ایف کے توپ خانے کی گولہ باری سے تقریبا 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند گولا باری نے ایک انسانی تباہی پیدا کر دی جس کے بعد زخمیوں کو علاج کے لئے شہر کے میڈیکل کالج اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شمالی دار فور ریاست کے دارالحکومت الفشر شہر میں مزاحمتی رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ آر ایس ایف فورسز نے مہاجرین کے رہائش گاہ ابو شوق کیمپ پر گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا اور ان حملوں کے دوران کیمپ پر چار گولیاں لگیں۔

سوڈان کے ریپڈ اسپورٹ فورسز اور سوڈانی فوج نے ابھی تک اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ سوڈان میں اپریل 2023 میں فوج کے جنرل عبدالفتاح البرہان اور آر ایس ایف فورسز کے کمانڈر محمد حمدان داگالو کے درمیان اس ملیشیا گروپ کی فوج میں انضمام کے حوالے سے اختلافات پر جھڑپوں کا آغاز ہوا تھا۔ یہ تنازعات ایک تباہ کن انسانی بحران کا باعث بنے ہیں اور جاری تنازعات کی وجہ سے تقریبا 18800 افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button