Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیایورپ

روسی میزائل حملے کے بعد کیف میں ایک مسجد کو شدید نقصان

REUTERS/Yan Dobronosov

کیف پر روس کے بڑے میزائل حملے کے نتیجہ میں اس علاقہ میں مسلمانوں کی مسجد کو شدید نقصان پہنچا۔

روس نے اتوار کی شام اور پیر کی صبح 2 ستمبر 2024 کو اوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں پر میزائل سے حملے کئے۔ اس سلسلہ میں کیف میں مختلف عمارتوں کے تباہ ہونے اور بعض عمارتوں کو شدید نقصان پہنچنے کی خبریں شائع ہوئی ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اسلامی مرکز اور اس سے منسلک مسجد ان عمارتوں میں شامل ہیں جنہیں حالیہ حملے کے دوران شدید نقصان پہنچا ہے۔

یوکرین کی فضائیہ نے اعلان کیا کہ اس نے روس کے 35 میں سے 22 میزائل اور 23 میں سے 20 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button