Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

اسلام آباد میں کرم یکجہتی کمیٹی کے دھرنے بارہواں روز

ضلع کرم کے شیعہ، سنی عوام کو کشت و خون اور موت و قتال کے گھناؤنی کھیل سے نکالنے اور جملہ مسائل پرامن طور پر حل کرانے کیلئے کرم یکجہتی کمیٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے یکجہتی دھرنا آج بارہویں روز بھی بدستور جاری ہے۔ اس موقع پر کرم کے مقامی عمائدین اور جوانانِ کرم نے حسبِ معمول دھرنے میں بھرپور شرکت کی اور حکومتِ وقت اور ریاستِ ارض سے مطالبات منظوری کا تقاضہ اور دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

دوسری طرف شہدائے کالاباغ کی یاد میں تعزیتی اجتماع جلسہ منعقد ہوا، جس میں بزرگ عالم دین علامہ سید افتخار حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مجلس وحدت مسلمین کے علماء ونگ کے مرکزی رہنماء علامہ اصغر عسکری اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ تشیع اس ملک میں ایک طاقت ہے، ہم پرامن اور محب وطن قوم ہیں، تاہم ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اس ملک کے بنانے میں ہمارا بنیادی کردار ہے، جو اس ملک کے امن و استحکام کو تباہ کرنے کی ناپاک سازش اور کوشش کرے گا ہم قربانیاں دے کر ملک کو بچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس یزیدی سوچ کا ہر میدان میں مقابلہ کرتے رہیں گے، اس ملک میں چار دیواری کے اندر سیاسی، سماجی پروگرامز، ناچ گانے اور ڈانس کے کنسرٹ کرانے کی تو اجازت ہے مگر ذکر امام حسین علیہ السلام کے لئے اجازت لینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button