اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کے یوم شہادت پر عزاداروں کے عظیم اجتماع میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کا خطاب

رسول مکرم اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کے یوم شہادت پر بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم مقدس ایران میں منعقد عزاداروں کے عظیم اجتماع کو مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے خطاب فرمایا۔

یہ عظیم سالانہ اجتماع آج بروز پیر 28 سفر الاحزان 1446 ہجری مطابق 2 ستمبر 2024 کو قم مقدس ایران میں مقامی وقت کے مطابق دن میں 2 بجے منعقد ہوا۔

اس عظیم الشان اجتماع میں گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی سینکڑوں علماء، افاضل، فقہاء، خطباء، طلاب علوم دینیہ، مومنین کرام اور آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دام ظلہ کے مقلدین نے شرکت کی اور مرجع عالی قدر کے بیانات سے استفادہ کیا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے بیانات کو امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے 6 چینلز اور دیگر آزاد شیعہ چینلز پر بیک وقت عربی، انگریزی، اردو اور ترکی زبانوں میں براہ راست نشر کیا گیا۔

 اعلان شدہ خبر کے مطابق اس سال اس خطاب کو 30 ٹیلی ویژن چینلز پر نشر کیا گیا اور اس کے علاوہ ورچول اسپیس پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، یوٹیوب، باکس ٹی وی اور دیگر ایپلیکیشنز پر بھی نشر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button