ملائیشیا کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر "قرآن کلاک" کا انعقاد
ملائیشیا کے یوم آزادی کے موقع پر اس ملک کے ملکی اور غیر ملکی حکام کی موجودگی میں "قرآن کلاک” کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس اقدام کا مقصد مسلمانوں کو درپیش چیلنجوں کے حل کے لئے عام لوگوں کو آیات الٰہی پر غور کرنا ہے۔
واضح رہے کہ یہ اقدام عوام کو سورہ حجرات اور جمعہ کی دو آیات پر غور و فکر کی دعوت دیتے ہوئے کیا گیا تھا۔
اس سلسلے میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے اس تقریب میں اچھے اخلاق کی آبیاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےکہا: اگر ہم اچھے اخلاق نہیں رکھتے تو معاشی آزادی بے معنی ہے۔ ہمیں اچھی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے معیشت اور ملک کی تعمیر کرنی چاہیے۔
دوسری جانب اس تقریب کے منتظمین میں سے ایک زیتون زاریا عبداللہ نے کہا: ملائیشیا قرآن کلاک مسلمانوں کے لئے خدا کے کلام کے قریب جانے کے لئے ایک یاد دہانی ہو سکتی ہے۔ ہمیں زندگی میں ہر کام میں رہنمائی کی ضرورت ہے، اور قرآن میں ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔