اسلامی دنیاخبریںعراق

شہادت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ پر عزاداری کے لئے زائرین روضہ امیر المومنین علیہ السلام کی جانب پیدل روانه

لاکھوں شیعیان اہل بیت علیہم السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے یوم شہادت پر غم منانے اور ان کے چچا داد بھائی اور داماد امیر المومنین علی علیہ السلام کو پرسہ دینے کے لئے روضہ امیر المومنین علیہ السلام نجف اشرف جاتے ہیں۔شیعہ خبر رسا ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق امیر المومنین علی علیہ السلام کے شہر نجف اشرف کو جانے والی سڑکیں ان زائرین سے بھری ہوئی ہیں جو عراق کے مختلف صوبوں سے پیدل اس شہر میں آئے ہیں۔

اس کے علاوہ اربعین حسینی کے موقع پر عراق میں داخل ہونے والے مختلف ممالک کے زائرین بالخصوص ایرانی اور افغانی بھی یوم شہادت کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ زائرین کی اعلی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ اور عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے اتوار کو نجف اشرف کا دورہ کیا۔ الشمری کے انفارمیشن آفس نے ایک بیان میں بتایا کہ اس سفر کا مقصد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے یوم شہادت پر زیارت کے لئے سیکیورٹی فراہم کرنے کے منصوبے کی نگرانی کرنا ہے۔

جیسے جیسے یوم شہادت قریب آرہا ہے عراق کے صوبوں میں سیکورٹی کو یقینی بنانے اور زائرین کے استقبال کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ بھی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کے یوم شہادت کے موقع پر نجف اشرف کی جانب عراقی عوام کے مارچ کی براہ راست نشریات کو کوریج کرتا ہے۔دنیا بھر کے شائقین اس میڈیا گروپ کے فری کوئنسی کے ذریعہ امام حسین علیہ السلام کے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور یوم شہادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی براہ راست تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔

یہ شاندار تصاویر امام حسین علیہ السلام میڈیا کلیکشن کے پلیٹ فارم پر نشر کی جاتی ہیں جیسے فیس بک، یوٹیوب، باکس ٹی وی اور اس میڈیا کلیکشن کی ایپلیکیشن پر۔

متعلقہ خبریں

Back to top button