خبریںدنیایورپ

برطانیہ: ۱۱؍ ملکوں کے غیر قانونی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کیلئے شراکت دار کی تلاش

برطانوی حکام کے مطابق برطانیہ کی لیبر پارٹی کی حکومت ملک میں موجود پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر واپسی کا منصوبہ بنا رہی ہے،جس میں عراق بھی شامل ہے، اس کا مقصد پناہگزینوں کےتعلق سے نا تمام سرکاری کام کو جلد از جلد نمٹانا ہے۔

وزارت داخلہ نے اس بابت تجارتی شراکت داروں کی تلاش میں ایک معاہدہ شائع کیا ہے، جو حکومت کے اس کاز کو عملی جامہ پہنانے میں معاون ثابت ہو۔ جمعرات کو پہلی مرتبہ رپورٹ کرنے ہوئے فائنانشیل ٹائمس نے بتایا کہ تین سال کے اس معاہدے کا تخمینہ۷ء۱۹؍ملین امریکی ڈالر ہے۔ وزارت ایسے شراکت دار کی تلاش میں ہے جو ۱۱؍ مختلف ملکوں کے ان پناہ گزینوں کو برطانیہ سے جانے میں مدد کر سکے،ان ملکوں میں ممالک البانیہ، بنگلہ دیش، ایتھوپیا، گھانا، بھارت، عراق، جمیکا،نائیجیریا، پاکستان، ویتنام اور زمبابوے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امسال اب تک ۲۰؍ ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن فرانس سے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ میں داخل ہوئے ہیں، یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں تھوڑی زیادہ ہے لیکن ۲۰۲۲ء کے مقابلے میں کم ہے۔

گزشتہ ہفتے جاری کئے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون ۲۰۲۴ ء تک ۱؍ لاکھ ۱۹؍ ہزار پناہ حاصل کرنے کی درخواستیں حکومت کی منظوری کی منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button