Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
پاکستانخبریںدنیا

محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان سے متعلق پانچواں الرٹ جاری کردیا

پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق 6 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، طوفان کراچی کے جنوب سے 120 کلومیٹر دور ہے جبکہ ٹھٹھہ کے جنوب مغرب سے طوفان 180 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عمان کے جنوب مشرق سے طوفان 250 کلومیٹر دور ہے اور گوادر کے مشرق اور جنوب مشرق سے طوفان 440 کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کر رہا ہے۔ کراچی میں طوفان کے زیر اثر 31 اگست تک وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے، اس دوران 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور 80 کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتار سے ہواؤں کے جھکڑ چل سکتے ہیں۔ ماہی گیروں کو 31 اگست تک گہرے سمندر میں جانے سے روکا گیا ہے، بلوچستان کے ماہی گیر یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button