افریقہخبریںدنیا

سوڈان: خراب حالات میں جلد کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے: وزارت صحت

سوڈان کی وزارت صحت نے متنبہ کیا ہے کہ مشرقی سوڈان کی الشمالیہ ریاست میں انتہائی متعدی سے جلد کی بیماری پھیل رہی ہے۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ موسلادھار بارش، سیلابی صورتحال اورماحولیاتی حالات کی وجہ سے یہ بیماری پھیل رہی ہے۔

وزارت کے مطابق اب تک بیکٹیریل ڈرمیٹیٹائٹس (ایک قسم کی جلد کی بیماری جو بیکٹیریا کی وجہ سے پھیلتی ہے) کے ۲۶۰؍ کیس درج کئے جاچکے ہیں جو سب سے زیادہ متعدی مرض ہے۔

اس مرض کی علامتوں میں چہرے، پاؤں اور ہاتھوں پر دھبےاور سنگین معاملات میں بخار اور جلد کا السر بھی ہوسکتا ہے۔ یہ مرض متاثرہ مریض سے رابطے یا اس کے سامان کو استعمال کرنے کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔

وزارت صحت کے وزیر ابراہیم نے مزید بتایا کہ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے مئی ۲۰۲۴ء میں ہیضہ کی وجہ سے ۱۲؍ ہزار اموات درج کی گئی تھیں۔

جنگ کے آغاز سے قبل کوئی بھی مرض اتنی تیزی سے نہیں پھیلا ہے۔ یہ وباء سوڈان کی ریاستوں ، جیسے كسلا اور القضارف میں پھیل رہی ہے جہاں ۲ء۱؍ ملین بے گھر افراد نے پناہ لی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان اپریل ۲۰۲۳ء میں جنگ کی شروعات ہوئی تھی۔ جنگ کی وجہ سے اب تک لاکھوں شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button