اسلامی دنیاخبریںعراق

عراقی وزیراعظم کے مشیر کی کربلا میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر سے ملاقات

عراق کے مقدس شہر کربلا میں وزیراعظم کے مشیر نے کربلا میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر عارف نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں عارف نصراللہ نے کربلا میں اس سال زیارت اربعین کے دوران پیش آنے والی کوتاہیوں کی شکایت کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کا روضہ مبارک دنیا بھر کے محبان کے دلوں کا قبلہ ہے۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

کربلا میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر عارف نصراللہ نے عراقی وزیر اعظم کے مشیر شیخ عامر الجبوری سے ملاقات اور گفتگو کی۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس ملاقات میں عارف نصر اللہ نے اس سال زائرین اربعین کو مناسب خدمات فراہم نہ کرنے اور حکومت کے وعدہ کرنے کے باوجود کہ زیارت اربعین کے دوران بجلی قطع نہیں ہوگی لیکن بجلی قطع ہوئی جبکہ 20 ملین سے زیادہ زائرین عراق اور بیرون عراق کے کربلا میں موجود تھے جنہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
عارف نصراللہ نے مزید کہا: زیارت اربعین کو درپیش اہم مسائل اپنی جسامت اور نوعیت کی سبب حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی زیادہ سے زیادہ کوششوں کے متقاضی ہیں لیکن بد قسمتی سے زیارت اربعین کے دوران زائرین کرام کے لئے بجلی، پانی اور صفائی میں بہت سی کوتاہیاں دیکھنے میں آئیں۔


دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے کہا: میری نظر میں ان کوتاہیوں کی اصل ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں عراقی حکومت ان کوتاہیوں اور غلطیوں پر قابو پا لے گی جو زیارت اربعین کے دوران ہوئی ہیں۔ توجہ رہے کہ کربلا معلی عالمی سطح پر ایک شہر ہے اور اسے عام شہر نہ سمجھا جائے کیونکہ امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے روضے پوری دنیا کے محبان کے دلوں کے قبلہ ہیں۔
عراق کے وزیر اعظم کے مشیر شیخ عامر الجبوری نے بھی بعض کوتاہیوں کے لئے معذرت کی ہے جو بعض اوقات زیارت اربعین کے دوران غیر ارادی وجوہات کے سبب پیش آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کربلا جامع شہری اور خدماتی ترقی کی دہلیز پر ہے اور عراق کے وزیراعظم نے بھی امام حسین علیہ السلام کے شہر کے لئے بہت بڑے خدماتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا وعدہ کیا ہے اور بلا شبہ یہ تمام خدمات اس شہر کے مستحق ہیں لیکن یہ شہر اس سے زیادہ خدمات کا مستحق ہے۔
الجبوری نے مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی سماجی اور انسانی خدمات کی جانب بھی اشارہ کیا جو اپنے دینی اور فکری کردار کے علاوہ دینی شعائر میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، قدردانی اور شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button