علم اور ٹیکنالوجیمقالات و مضامین

خواتین کے لئے ہلدی کا استعمال ضروری

ہلدی صرف کھانے کا رنگ اور ذائقہ ہی بہتر نہیں کرتی بلکہ جراثیم کش ہونے کے ساتھ ساتھ مضبوط اینٹی آکسائیڈنٹ مصالحہ بھی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ہلدی میں کوکیومن پایا جاتا ہے جوکہ خواتین کی قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے لئے سب سے زیادہ ضروی ہے اور روزمرہ کھانوں میں ہلدی کے استعمال کے علاوہ بھی آپ اگر چائے یا دیگر مشروبات اور دودھ میں ڈال کر اس کو استعمال کریں تو آپ کے جسم کو اس سے توانائی ملتی رہے گی اور آپ جلدی تھکیں گی نہیں۔

جگر کی صفائی

آج کے دور میں جو کچھ ہم کھاتے ہیں وہ غذا اکثر کیمیکلز، کیڑے مار ادویات اور دیگر آلودگی کی زد میں آتی ہے اور اس کے زہریلے اثرات جگر اور گردوں سمیت جسمانی نظام میں اکھٹے ہوجاتے ہیں جو کہ مختلف امراض کا باعث بنتے ہیں، تاہم ہلدی کا استعمال ان اثرات کو ختم کرتا ہے اور جگر کی صفائی کرکے اسے ٹھیک رکھتا ہے۔

وزن میں کمی

ہلدی ڈائٹنگ کی کوشش کو فائدہ ضرور پہنچا سکتا ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہلدی کے استعمال سے چوہوں میں چربی کے ٹشوز کی نشوونما میں کمی دیکھنے میں آئی، جس سے جسمانی وزن کم ہوا۔

ہلدی کا کھانے میں زیادہ استعمال ورم سے بچاتا ہے جو کہ موٹاپے کا باعث بنتا ہے جبکہ چربی گھلنے کی رفتار کو بھی ذرا تیز کردیتا ہے۔

کمراور جوڑوں کا درد

کمر درد کے علاوہ اکثر خواتین کو جوڑوں کے درد اور بیٹھے چڑھنے کی شکایت ہوتی ہے جوکہ ہلدی کے استعمال سے کنٹرول آسکتے ہیں لیکن اگر آپ اس کا لیپ بنا کر بھی مطلوبہ جگہ لگائیں تو یہ آپ کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔

بڑھتی عمر کی روک تھام کےلئے موثر

ہلدی اینٹی آکسائیڈنٹ مصالحہ ہے جو کہ جسم کے اندر مضر صحت اجزا کو بڑھنے سے روکتا ہے اور خلیات کو نقصان سےبچا کر عمر بڑھنے سے آنے والی تنزلی کی روک تھام کرتا ہے۔

اسی طرح یہ نئے خلیات کی نشوونما میں بھی مددگار ہے جس سے بڑھتی عمر کے اثرات کو کسی حد تک زائل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

دودھ پلانے والی ما ؤں کیلئے

دودھ پلانے والی خواتین کو اکثر سوزش، جکڑاؤ یا کم دودھ آنے کی شکایت ہوتی ہے جوکہ ہلدی کا دودھ پینے اور سالن میں ہلدی کا استعمال کرنے سے ٹھیک ہوسکتی ہے۔

حاملہ خواتین کیلئے

دورانِ حمل ہزار قسم کی پیچیدگیوں کا سامنا رہتا ہے اور ساتھ ہی یہ ڈر بھی کہ کہیں بچے کی صحت کو اس سے کوئی نقصان نہ ہو تو اس کے لئے آپ حمل میں ہلدی کا سالن تو استعمال کریں مگر کم مقدار میں لیکن اس کا دودھ باقاعدگی سے استعمال کریں اس سے آپ کی اور آپ کے بچے کی صحت کو بہت فائدہ ہوگا اور ماں بچہ دونوں صحت مند رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button