Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیایورپ

فرانس؛ ٹیلی گرام کے بانی پاویل ڈیورو کے خلاف مقدمہ قائم، گرفتار پھر ضمانت پر رہا

فرانس نے ٹیلی گرام کے بانی اور سربراہ پاویل ڈیورو پر باضابطہ طور پر مقدمہ قائم کر دیا ،ان کی میسیجنگ ایپ پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے،انہیں چار دنوں تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا لیکن ان کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ۔ 39؍ سالہ ارب پتی پاویل ڈیورو پر الزام ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے شدت پسند اور غیر قانونی مواد پر قابو پانے میں ناکام رہے۔انہیں 5؍ ملین یورو کے عوض اس شرط پر ضمانت دی گئی کہ فرانس چھوڑ کر نہیں جائیں گے ساتھ ہی ہفتہ میں دو بار پولیس اسٹیشن میں حاضری درج کرائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈیو رو کے خلاف جن معاملات میں مقدمہ قائم کیا گیا ہے ان میں نمایاں الزام حکام کے ساتھ صارفین کے وہ پیغام ساجھا نہ کرنا ہے جس میں اجتماعی جرائم، بچوں کی جنسی فلموں کے گروپ ، اور منشیات اور حوالہ کی رقم کے تعلق سے معلومات شامل ہیں۔ڈیورو کے خلاف ایک علاحدہ تفتیش بھی جاری ہے جس میں ان پر تشدد کا سنگین الزام ہے۔ سویزر لینڈمیں ان کی سابق رفیق نے اپنے بچے پر تشدد کے تعلق سےگزشتہ سال شکایت درج کرائی تھی۔ واضح رہے کہ ڈیو رو کو سنیچر کوپیرس کے باہر بورگیٹ ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں ان سے تفتیش کاروں نے زیر حراست پوچھ تاچھ کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button