خبریںہندوستان

گستاخ رسول رام گری مہاراج کے خلاف مسلم نمائندہ کونسل نے ڈویژنل کمشنر کو دیا میمورنڈم

اورنگ آباد: شہر اورنگ اباد میں مسلم نمائندہ کونسل کی جانب سے ڈویژنل کمشنر کی معرفت حکومت کو ایک میمورنڈم دیا گیا جس میں رام گری مہاراج کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مسلم نمائندہ کونسل کے ساتھ ساتھ اورنگ آباد کی دیگر کئی چھوٹی بڑی مسلم تنظیموں اور مسلم رہنما بھی شریک رہے۔

اس تعلق سے مسلم نمائندہ کونسل کے رکن نے کہا کہ کسی بھی شخص کی جانب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی مسلمان ہرگز برداشت نہیں کر سکتا۔ اگر مہاراج کو کچھ بیان کرنا ہی ہے تو ہندو مذہب کی اچھی باتیں بیان کریں، انہیں دوسرے مذہب کی باتوں کو بیان کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور اگر انہیں اسلام یا نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ سے متعلق کوئی سوال کرنا ہے تو مسلم مذہبی رہنماؤں سے براہ راست پوچھےلیکن اگر وہ ہمارے مذہب کے خلاف گندی زبان استعمال کریں گے تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مسلم نمائندہ کونسل نے یہ انتباہ بھی دیا ہے کہ اگر رام گری مہاراج کے خلاف خاطر خواہ کاروائی نہیں کی گئی تو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بڑے سے بڑا احتجاج کیا جائے گا جس میں جیل بھرو اندولن، بھوک ہڑتال اور دیگر طریقے سے احتجاج کیے جائیں گے۔ مسلم نمائندہ کونسل کے رکن نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ رام گیری مہاراج کو چاہیے کہ وہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مطالعہ کرے کیونکہ انہوں نے انسانیت کے لیے سب کچھ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button