علم اور ٹیکنالوجیمقالات و مضامین

کٹہل: توانانی میں اضافہ کرنیوالا ایک بہترین پھل

کٹھل یا جیک فروٹ کو دنیا کا سب سے بڑا پھل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ کٹھل ایک ایسا پھل ہے جسے غذائیت سے مالامال تصور کیا جاتا ہے اور اس کو مختلف طریقوں سے بنا کر خوراک میں شامل کیا جاتا ہے۔ یہ بنگلہ دیش کا قومی پھل بھی ہے اور یہ جسم کیلئے صحتمند فائبر کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔پڑھئےکٹھل کے فوائد:

خون میں شکر کی معتدل مقدار:کٹھل کم گلائسیمک انڈیکس والا فروٹ ہے جو خون میں موجود شکر کی مقدار کو کنٹرول میں رکھتا ہے جبکہ اسے فائبر حاصل کرنے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

وٹامن سی سے بھرپور: کٹھل میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے امراضِ قلب، فالج اور کینسر کے خدشات میں کمی واقع ہوتی ہے۔

 قوت مدافعت میں اضافہ: کٹھل میں وٹامن سی اور وٹامن اے بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو متعدد انفیکشنز کے خطرات کو کم کرنے کے ساتھ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

جلدکیلئے بہترین: کٹھل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی پایا جاتا ہے جو جلد کی صحت بہترین بناتا ہے اور قبل از وقت بڑھاپے سے بھی بچاتا ہے۔

کینسر سے بچاؤ: کٹھل میں لگنانز، آئیسو فلیونز، اور ساپوننز نامی فائیٹونیوٹرینٹس بھی کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو اینٹی کینسر اور اینٹی ایجنگ خصوصیات کے حامل غذائی اجزاء کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں ۔

توانائی میں اضافہ کیلئے:شکر کے سادے سالموں مثلاً فریکٹوز اور سکروز کی موجودگی کی وجہ سے کٹھل کو توانائی میں اضافہ کرنے والے ایک بہترین پھل کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے: کٹھل میں میگنیشیم بھی صحت بخش توازن میں پایا جاتا ہے لہٰذا اس کا استعمال ہڈیوں کی صحت کیلئے بھی اہم ہے۔

 انیمیا سے بچاؤ: آئرن جیسے صحت بخش غذائی جز سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کٹھل کا استعمال مفید ہے کیونکہ یہ خون بنانے والے سرخ خلیات کی افزائش کے ساتھ دوران خون کو بھی متوازن رکھتا ہے۔اس سے ہمارے جسم میں خون کی کمی نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button