اسلامی دنیاپاکستانخبریں

روز چہلم امام حسینؑ پیدل جلوس میں جانا جرم بن گیا،پنجاب کے مختلف شہروں میں عزاداروں پر مقدمات درج

پنجاب پولیس نے صوبے کے مختلف شہروں میں عزاداروں کے خلاف اس جرم میں مقدمات درج کر لئے کہ وہ پیدل امام بارگاہوں کی طرف جا رہے تھے۔ اربعین فاونڈیشن پاکستان کے رہنماوں نے عزاداروں کے خلاف اندراج مقدمہ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظمؒ کی فکر اور آئین و قانون کے مطابق اربعین واک کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، جس سے کوئی دشمن اہلبیت ہمیں محروم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پُرامن اربعین واک پر ہونیوالی ایف آئی آرز خصوصاً پنجاب کے شہروں میں پُرامن اور محب وطن شہریوں پر بے بنیاد اور جانبدارانہ مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اکثر مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج ہوئے ہیں، ہمارا سوال ہے کہ پولیس کو یہ حق کس نے دیا ہے کہ پیدل چل کر امام بارگاہوں کی طرف جانیوالے پُرامن شہریوں کیخلاف مقدمات درج کرلے؟ رہنماوں نے کہا کہ 20 صفر کو درج ہونیوالے تمام مقدمات خارج کئے جائیں اور گرفتار تمام افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button