Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںدنیا

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے جماعت اسلامی اور اس کی طلبہ ونگ پر سے پابندی ہٹا دی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بدھ کے روز ملک کی سب سے بڑی اسلام پسند جماعت، جماعت اسلامی اور اس کی طلباء ونگ اسلامی چھاترا شبیر پر سے پابندی ہٹا دی ہے۔ یہ پابندی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکمرانی کے آخری دنوں میں لگائی گئی تھی۔

اس سے متعلق حکومت نے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ گزٹ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ، “چونکہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں جماعت، شبیر اور اس کی فرنٹ تنظیموں کے ملوث ہونے کا کوئی خاص ثبوت نہیں ہے اور چونکہ حکومت کا ماننا ہے کہ یہ تنظیمیں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں۔” لہٰذا، حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ- 2009 کے سیکشن-18 کے مطابق، پچھلے سرکلر کو منسوخ کر دیا ہے جس میں جماعت، شبیر اور اس کی فرنٹ تنظیموں پر پابندی عائد تھی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے لاکھوں حامی ہیں۔ جماعت اسلامی پر 2013 میں الیکشن لڑنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ ہائی کورٹ کے ججوں نے جماعت اسلامی کے چارٹر کے ذریعے 170 ملین آبادی والے مسلم اکثریتی ملک کے سیکولر آئین کی خلاف ورزی کا فیصلہ دیا تھا۔

جماعت کو 2014، 2018 اور اس سال جنوری میں دوبارہ انتخابات میں حصہ لینے سے بھی روک دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button