Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

امام حسین علیہ السلام کی زیارت دنیا و آخرت میں تمام معصومین علیہم السلام کی زیارتوں سے افضل ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 22 صفر الاحزان 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے دنیا و آخرت میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے ثواب و فضیلت کے سلسلہ میں فرمایا: روایت میں ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت، “زیارۃ اللہ فی عرشہ” یعنی عرش پر خدا کی زیارت ہے۔ البتہ خداوند عالم کی زیارت ممکن نہیں ہے لیکن اگر وہ قابل زیارت ہوتا تو انسان کے لئے امام حسین علیہ السلام کی زیارت خدا کی زیارت کی طرح ہوتی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت کے سلسلہ میں فرمایا: امام حسین علیہ السلام کی زیارت دنیا و آخرت میں تمام معصومین علیہم السلام کی زیارت سے افضل ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: اگرچہ معصومین علیہم السلام سب ایک ہی نور ہیں۔ بس فرق صرف خاص خصوصیات میں ہے کہ کسی میں کوئی خاص خصوصیت ہو جو دوسرے میں نہ ہو۔

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے اس علمی جلسہ میں مندرجہ ذیل مباحث بیان ہوئے۔ شکار کے شرائط، انسان کی موت میں سبب اور مسبب کی وضاحت، سجدہ شکر کا طریقہ، سجدہ سہو کے احکام، مختلف قرأت میں قرآن کریم پڑھنے کا حکم، سورہ حجرات کی آیت 10 تا 14 کی وضاحت وغیرہ

متعلقہ خبریں

Back to top button