اسلامی دنیاافغانستانخبریں
افغانستان میں تقریبا 70 فیصد گھرانوں کو پانی تک رسائی کے مسائل درپیش ہیں: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے مطابق، افغانستان میں 67 فی صد گھرانوں کو پانی تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اس دفتر نے بتایا کہ افغانستان میں ہوا کے درجہ حرارت میں اضافے سے پانی کی قلت میں اضافہ ہوا ہے۔
منگل 27 اگست 2024 کو اس تنظیم نے بتایا کہ دیہی گھرانے پانی لینے کے لئے اوسطا 17 منٹ کا سفر کرتے ہیں اور شہر میں رہنے والے گھرانے گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ادائیگی کرتے ہیں۔
حال ہی میں افغانستان کے لئے یوروپی یونین کے نمائندے نے اس ملک میں پانی کے بحران کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خشک سالی، آلودگی اور پانی کے زیادہ استعمال سے لوگوں کے آبی وسائل کو خطرہ لاحق ہے۔