Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیاہندوستان

عزاداری کے گستاخ کے خلاف با قاعدہ تحریک چلاؤں گا: مولانا مرزا یعسوب عباس

ہندوستان کے صوبہ راجستھان کے پائے تخت جے پور میں امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے جلوس میں ایم ایل اے بال مُکُند آچاریہ نے آکر جلوس عزا کی توہین کرتے ہوئے وہاں موجود عزاداروں کے لئے رکیک الفاظ کا استعمال کیا۔

 واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری اور ترجمان مولانا مرزا یعسوب عباس نے کربلا معلی عراق سے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا: جیسا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ جے پور ہوا محل کی ایم ایل اے بال مُکُند آچاریہ نے جس طریقے سے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر جلوس میں آ کر جو رجسٹرڈ جلوس ہے، وہاں جو عرصہ دراز سے نکل رہا ہے، اس میں اس نے بدتمیزی کی (شبیہ) ذوالجناح کے پاس آ کر بدتمیزی کی، جہاں پر ماتم ہو رہا تھا وہاں پر اس نے آ کر رکیک الفاظ کا استعمال کیا، ایک طرف آچاریہ ہیں، ایک طرف دھرم (مذہب) کا میسج دیتے ہیں دوسرے جانب جو دوسرے دھرم (کی توہین کرتے ہیں)، امام حسین علیہ السلام پوری انسانیت کے رہبر ہیں۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان نے کہا: میں اس وقت کربلا عراق میں ہوں یہاں پر ہندو بھائی بھی آئے ہیں، سکھ بھی آئے ہیں، عیسائی بھی آئے ہیں، تمام مذاہب کے لوگ آئے ہوئے ہیں۔ امام حسین کا پیغام انسانیت کا پیغام ہے مگر آچاریہ جی نے صرف ایک چولہ پہن لیا ہے آچاریہ جی کو کچھ معلوم نہیں ہے لہذا میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے بال مُکُند آچاریہ کی مذمت کرتا ہوں۔

آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری نے کہا: میں آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے بھرپور طریقے سے اس کے خلاف تحریک چلاؤں گا کیونکہ یہ امام حسین علیہ السلام کا مسئلہ ہے یہ ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام کے چہلم اور اربعین حسینی کا مسئلہ ہے، میں جے پور کے مومنین سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ بالکل تنہا نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button