Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

کربلا معلی میں امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس ٹاور میں ہندوستانی پارلیمنٹ کے نمائندے کی آمد

کربلا‌ معلی میں امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس ٹاور پر حاضری کے دوران ہندوستانی پارلیمنٹ میں شیعہ نشین علاقہ کرگل کے نمائندے جناب حاجی محمد جان حنیفہ نے اس کمپلیکس کے انچارج مینیجر سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں امام حسین علیہ السلام میڈیا کمپلیکس کے انچارج مینیجر اور ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کے سربراہ شیخ مصطفی محمدی نے ہندوستانی پارلیمنٹ کے شیعہ نمائندہ کا استقبال کرتے ہوئے سب سے پہلے اس سال عاشورا کے بعد ادارہ مصباح الحسین کی جانب سے عراق کے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط کے بارے میں بتایا۔ جس میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی عراقی حکومت کو ہندوستان سمیت دیگر ممالک سے اربعین حسینی کے موقع پر آنے والے زائرین کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بحمدللہ عراقی حکومت نے ان میں سے کچھ تجاویز کو قبول کرتے ہوئے ہندوستان کے زائرین کو انفرادی ویزا جاری کیا اور اس ملک کے شیعوں کے لئے ایک سستا اور تیز سفری آپشن پیش کیا۔

شیخ مصطفی محمدی نے ہندوستانی پارلیمنٹ میں شیعہ نمائندے کی مزید حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہندوستان اور عراق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کوششیں جاری رکھیں تاکہ ہندوستانی زائرین کو کربلا اور دیگر مقدس مقامات پر آنے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے دونوں ممالک ویزوں کو ہٹائیں یا مفت دیں۔ 

انہوں نے ہندوستان اور عراق دونوں ممالک کے درمیان ہوائی اور سمندری سفر کے قیام کو آگے بڑھانے کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

واضح رہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے 545 ارکان میں صرف دو نمائندے شیعہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button