امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر غنا ملک میں رہنے والے شیعوں نے شہیدان کربلا کا چہلم منایا اور ایک علامتی جلوس نکالا۔
واضح رہے کہ اس مذہبی پروگرام میں درجنوں خواتین، مرد، نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔
حسینی پرچم اور بینرز اٹھا کر شرکاء نے اہل بیت علیہم السلام سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور شعائر حسینی کی تعظیم کی۔
انہوں نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ یہ مذہبی پروگرام غنا کی شیعہ برادری کے مذہبی اور ثقافتی تشخص کے اظہار اور امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے لئے ان کے عزم کی تصدیق کرنے اور غنا کے معاشرے میں بیداری پھیلانے کا ایک موقع ہے۔