خبریںدنیا

بنگلہ دیش ؛طلبہ اور انصار(پیراملٹری) کے اراکین میں جھڑپ، متعدد زخمی

ڈھاکہ یونیورسٹی کے طلبہ اور انصار(پیراملٹری فورس) کے اراکین کے درمیان سیکریٹریٹ میں جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ یونائیٹڈ نیوز آف بنگلہ دیش کی رپورٹ کے مطابق جھڑپ رات 9؍ بجے کے بعد شروع ہوئی۔ امتیازی سلوک مخالف طلبہ تحریک کے سرکردہ اراکین جس میں سرجس عالم اور حسنات عبداللہ نے سیکریٹریٹ کا گھیراؤ کرلیا ہے۔ 

جیسے ہی یہ خبر پھیلی، یونیورسٹی کے کئی ہال کے طلبہ کیمپس میں راجو بھاسکرجو کے پاس جمع ہوگئے۔ طلباء نے اپنے کوآرڈینیٹر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سیکریٹریٹ ایریا کی طرف مارچ کیا۔ جب طلبہ یہاں پہنچے تو انصار کے اراکین کے ساتھ جھڑپ شروع ہوگئی۔ اس دوران موقع پر موجود پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق رات  9:45 بجے تک انصار کے اراکین کو پسپائی پر مجبور کر دیا گیا۔ اس کے بعد مظاہرین اسٹوڈنٹ سیکریٹریٹ کے ساتھ واقع نیشنل پریس کلب کے سامنے جمع ہو گئے۔ ڈی یو کے فائنل ایئر کے طالب علم سید نے بتایا کہ انصار کے اراکین نے طلبا پر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ طلباء کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی فوج کے اہلکار رات۱۰؍ بجے کے قریب موقع پر پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔ 10:45 بجے تک طلباء سیکریٹریٹ کے سامنے موجود تھے اور عوامی لیگ اور انصار کے اراکین کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button