Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

ایام اربعین میں روضہ امیر المومنین علیہ السلام پر 18 ملین سے زائد زائرین کی حاضری

روضہ امیر المومنین علیہ السلام کے میڈیا یونٹ کے سربراہ حیدر رحیم نے بتایا کہ 18 ملین سے زائد زائرین امیر المومنین علیہ السلام کے روضہ مبارک پر زیارت کے لئے آئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس اعداد و شمار میں وہ زائرین بھی شامل ہیں جو زیارت اربعین کے دوران کربلا سے واپس آئے تھے۔

قبل ازیں صوبہ نجف اشرف کے گورنر یوسف گناوی نے بتایا کہ اربعین حسینی کے دوران نجف اشرف میں زائرین کی تعداد 12 ملین سے زیادہ ہو گئی تھی۔

روضہ حضرت عباس علیہ السلام نے اربعین حسینی 1446 ہجری کے زائرین کی کل تعداد 21480525 بتائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button