Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستان

پاکستان ؛حکومت کراچی اور میانوالی میں جلوس عزا پرحملوں میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کراچی اور میانوالی میں جلوس عزاء پر پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت کو متنبہ کیا ہے کہ ان مٹھی بھر دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرے، جنہوں نے نواسہ رسول ص کے چہلم میں شریک عزاداروں پر سر عام دھاوا بول کر چار عزاداروں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کیا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے كہا ” حکومت ہوش کے ناخن لے اور ان شرپسندوں کو لگام دے، اسلام آباد، وزیر آباد، ملتان اور ملک کے دیگر شہروں میں اربعین واک کے اجتماعات پر ریاستی جبر و استبداد بھی تشویشناک ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا”۔

متعلقہ خبریں

Back to top button