خبریںدنیایمن

یمن میں تاریکین وطن کی کشتی پلٹنے سے 13 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ

ایک بین الاقوامی ادارہ کا کہنا ہے کہ افریقی تارکین وطن کے راستے میں پیش آنے والے تازہ ترین سانحہ میں جنوبی یمن میں تعز ساحل پر ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے 25 اگست 2024 بروز اتوار کو خبردار کیا کہ اس واقعہ میں مرنے والوں کے علاوہ 14 لوگ لاپتہ ہیں۔

اس تنظیم نے باخبر کیا کہ اس کشتی میں 25 ایتھوپیائی تاریکین وطن اور دو یمنی شہری سوار تھے۔

کشتی کے ڈوبنے کی تفصیلات ابھی تک نشر نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں افریقی تاریکین وطن جنگ اور قدرتی آفات سے بچنے اور بہتر زندگی کی تلاش میں سعودی عرب پہنچنے کے لئے بحیرہ احمر اور جنگ زدہ ملک یمن کا خطرناک راستہ عبور کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button