Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

عراق کے وزیراعظم نے زیارت اربعین کے منصوبے کی کامیابی کا اعلان کیا

عراق کے وزیراعظم نے زیارت اربعین 1446 ہجری کے اختتام پر زیارت کے کامیاب منصوبے کی خبر دی، عراق کے وزیر داخلہ نے بھی زیارت اربعین کی کامیابی کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ اس سال کوئی سیکورٹی حادثہ پیش نہیں آیا۔

اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔

کربلا معلی میں زیارت اربعین 1446 ہجری کے اختتام پر عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ایک پریس کانفرنس میں زیارت اربعین کے منصوبے کی کامیابی کی خبر دی۔

اس پریس کانفرنس میں السودانی نے بتایا کہ زیارت اربعین ان اقدار اور اصولوں کی تاریخی پابندی کی علامت بن گئی ہے جو حسینی انقلاب نے ہمارے درمیان نقوش چھوڑے ہیں اور یہ کہ تمام عراقی اور دنیا بھر سے آئے مہمان ان اقدار اور اصولوں کو صرف تاریخی نہیں بلکہ جاری سمجھتے ہیں۔

انہوں نے زیارت اربعین کی کامیابی کے سلسلہ میں کوششوں کو منظم اور نگرانی کرنے کے لئے زیارت اربعین کمیٹی کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے اس زیارت کو ایک اعتقادی اور قومی مناسبت قرار دیا۔

عراق کے وزیر اعظم نے زیارت اربعین کے منصوبے کی کامیابی میں سیکورٹی فورسز کے کردار کا اظہار کرتے ہوئے عراق کے وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری کی سربراہی میں زیارت اربعین کمیٹی کی کوششوں اور مختلف خدمات کو سراہا اور دیگر تمام وزارتوں اور اداروں کی خدمات کو بھی سراہا۔

السودانی نے کربلا گورنر اور گورنر کونسل کے ان مسلسل کوششوں کو سراہا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے جو صرف ایام زیارت تک محدود نہیں ہیں، کہا: گزشتہ برس زیارت اربعین کے اختتام کے بعد ہماری حکومت نے اس سال کی زیارت کے کامیاب انعقاد کے سلسلہ میں سرگرمیاں شروع کی تھی۔

السودانی نے حکومت کی جانب سے کی جانے والی بنیادی ڈھانچے کی سرگرمیوں کا بھی ذکر کر کیا جن میں منذریہ، خسروی، زرباطیہ، مہران، الشیب، چذابہ سرحدی بارڈر کی تعمیر نو اور بڑے علاقوں کی تخلیق اور زائرین کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے میں ان انفراسٹرکچر کا کردار شامل ہے۔

عراق کے وزیراعظم نے کربلا نجف اشرف میٹرو منصوبے کے نفاذ کے سلسلہ میں اٹھائے گئے عظیم قدم کی جانب بھی اشارہ کیا اور تین بین الاقوامی کمپنیوں سے تجاویز حاصل کی اور مزید کہا کہ ہم کربلا معلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ انے والے سال میں یہ ہوائی اڈہ جلد مکمل ہو جائے گا۔

السودانی نے ملین زائرین سے متعلق 36 خدماتی منصوبوں کی تعمیر اور ان پر عمل درآمد کے لئے 3.5 ٹریلین دینار مختص کرنے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ یہ منصوبے چند ہفتوں میں شروع ہو جائیں گے۔

عراق کے وزیر داخلہ اور زیارت اربعین اعلی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ عبدالامیر الشمری نے عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف محمد شیاع السودانی کے زیر نگرانی سیکورٹی پلان کی کامیابی کی خبر دی اور کہا اب تک 3.7 ملین سے زیادہ غیر ملکی زائرین عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔

الشمری نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت اربعین کے سیکورٹی پلان کے جلد آغاز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: سیکورٹی پلان کو 191 انٹلیجنس ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے لاگو کیا گیا ہے تاکہ ایک محفوظ ماحول پیدا کیا جا سکے۔

انہوں نے کربلا کی جانب جانے والی تمام سڑکوں پر سیکورٹی اور حسینی موکب کی حمایت کی اور آخری زائرین کی واپسی تک سڑکوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی جاری رکھنے پر زور دیا۔

عراق کے وزیر داخلہ نے ماہ صفر کی پہلی تاریخ سے سیکورٹی پلان پر عمل درآمد شروع ہونے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال زیارت اربعین کی نمایاں خصوصیت سڑکوں پر حتی کربلا معلی میں زائرین کی رفت و آمد میں رکاوٹوں کا نہ ہونا ہے۔

الشمری نے اس سال کے اربعین سیکورٹی پلان میں ٹریفک حادثات نہ ہونے پر مزید زور دیا اور تمام شعبوں میں آتش زدگی کے 10 معمولی واقعات اور فوری طور پر آگ پر قابو پانے کی نشاندہی کی۔

آخر میں 20 دنوں کی مدت میں زائرین کے لئے اگاہی مہم چلانے کی خبر دیتے ہوئے انہوں نے زیارت اربعین میں سیکورٹی کے واقعات کے عدم اندراج پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button