اسلامی دنیاافریقہخبریں

الجزیرہ کی مسجد اعظم الجزائر کی مساجد کی تاریخ بیان کرتی ہے

الجزیرہ کی مسجد اعظم پانچویں صدی ہجری میں مرابطین کے دور حکومت کی تعمیر شدہ قدیم ترین مسجد ہے۔

الجزیرہ کی مسجد اعظم الجزائر میں تعمیر ہونے والی قدیم ترین مساجد میں سے ایک ہے اور اسے مسجد العتیق یا مسجد جامع کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ صوبہ بسکرہ کی مسجد سیدی عقبہ کے بعد تلمسان کی مسجد اعظم اور ندرومہ کی جامع مسجد کے ساتھ الجزیرہ کی یہ مسجد اعظم مرابطیان دور حکومت کے آثار قدیمہ میں شامل ہے۔

اس کی تعمیر کی تاریخ مرابطیان کے دور حکومت میں پانچویں صدی ہجری تک جاتی ہے جسے اس کے بانی یوسف بن تاشفین نے یکم رجب 490 ہجری مطابق 18 جون 1097 عیسوی کو تعمیر کیا تھا، بعض مورخین کا خیال ہے کہ یہ مسجد رومی دور سے تعلق رکھنے والے ایک عیسائی چرچ کے کھنڈرات پر بنائی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button