Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںدنیا

ازبکستان طالبان کے لئے سب سے بڑا دینی مدرسہ بنا رہا ہے

اطلاعات کے مطابق بلخ میں طالبان کے گورنر جو طالبان کی اہم شخصیت اور طالبانی رہنما کا قریبی ہے، کی درخواست پر ازبک حکومت مزار شریف کے نواح میں واقع شہر نو میں ایک بڑا دینی مدرسہ چھ ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کر رہا ہے۔

یہ مدرسہ 60 ہیکٹر اراضی پر تعمیر کیا جائے گا اور یہ افغانستان کا سب سے بڑا طالبانی مدرسہ ہوگا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ازبکستان طالبان کے لئے افغانستان میں ایک بڑا دینی مدرسہ تعمیر کر رہا ہے جبکہ طالبان کو دنیا میں شدت پسند گروہ سمجھا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ وہاں مدرسہ قائم کر رہا ہے۔

ازبکستان میں مساجد کے ائمہ اور دینی مبلغین کو حکومت کے بتائے اسلامی تعلیمات کے علاوہ حقیقی دینی اسلامی تعلیمات کی ترویج کی اجازت نہیں ہے۔

چونکہ طالبان کے زیر کنٹرول جہادی اور دینی مدارس کا مقصد انتہا پسندوں کی نئی نسل کو تربیت دینا ہے اس لئے ازبکستان نے شمالی افغانستان میں سب سے بڑے دینی مدرسے کی تعمیر کے لئے فنڈ مختص کر کے اس حوالے سے خدشات کو مزید تقویت دی ہے۔

۔

متعلقہ خبریں

Back to top button