عراقی وزیر داخلہ کا زائرین اربعین کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کا حکم
عراق کے وزیر داخلہ نے زائرین اربعین حسینی کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ہفتہ کے روز عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے زائرین اربعین حسینی کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔
قابل ذکر ہے کہ الشمری نے امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی واپسی کے منصوبے پر عمل درامد کے عمل کی خود نگرانی کی اور صوبہ کربلا کے دو شمالی اور جنوبی محوروں کا دورہ کیا۔ عراق کے وزیر داخلہ نے زائرین کی واپسی کے طریقہ کار اور نجف کربلا روڈ اور زائرین کے واپسی کے عمل کا بھی دورہ کیا۔
سیکورٹی کے دستوں کا دورہ کرتے ہوئے الشمری نے زائرین کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے اور ان کے رہائشی علاقوں تک جلد پہنچانے کے لئے گاڑیوں میں جانے کی ہدایت کی۔
تمام راستوں پر کسی بھیڑ کو روکنے کے حکم کے علاوہ انہوں نے زیارت اربعین کے اختتام تک کسی بھی ٹریفک حادثات کو روکنے اور تمام جگہوں پر تمام یونٹس کی موجودگی پر بھرپور توجہ دینے پر زور دیا۔