Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
ایرانخبریںشیعہ مرجعیت

روایات کے مطابق سرزمین کربلا جنت کا بلند ترین مقام ہو گا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعہ 18 صفر الاحزان 1446 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے خدا کے نزدیک پنجتن پاک علیہم السلام کے مقام و مرتبے کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: آیت مباہلہ میں خداوند عالم نے امام حسن علیہ السلام اور امام حسین علیہ السلام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے فرزندوں کے طور پر متعارف کرایا ہے حالانکہ وہ پیغمبر کی بیٹی کے بیٹے تھے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے آیت تطہیر کے سلسلہ میں فرمایا: اس آیت میں امیر المومنین امام علی علیہ السلام جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کے چچا زاد بھائی اور داماد تھے، کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کے اہل بیت میں شمار کیا گیا اور یہ بھی ایک استثنائی پہلو ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سرزمین کربلا کی فضیلت کے سلسلہ میں فرمایا: دنیا کی کوئی زمین کربلا جیسی نہیں ہے، دنیا کا کوئی دن عاشور جیسا نہیں ہے، جیسا کہ امام حسن مجتبی علیہ السلام نے فرمایا: لَا یَوْمَ‏ کَیَوْمِکَ یَا اَبا عَبْدِاللهِ (اے حسین! جیسا تمہارا دن (روز عاشورا) ہے ویسا کوئی دن نہیں ہے۔)

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: روایات میں ہے کہ دنیا کی واحد زمین کربلا ہے جسے جنت میں بلند ترین مقام حاصل ہوگا۔ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اگرچہ زیارت عاشورا حدیث قدسی ہے، جہاں بھی اور جب بھی اسے پڑھ کر انسان امام حسین علیہ السلام کی زیارت کر سکتا ہے لیکن بعض علماء نے کربلا معلی میں امام حسین علیہ السلام کی قبر مبارک کے پاس زیارت عرفہ کو پڑھنے کو افضل بتایا ہے اور اس مفہوم کو بعض روایات سے حاصل کیا ہے جیسا کہ روایت میں ہے کہ خداوند عالم عرفہ کے دن میدان عرفات میں موجود حاجیوں سے پہلے کربلا میں موجود امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر نظر کرم فرماتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button