لکھنؤ: مفتی گنج واقع امام باڑہ میرن صاحب میں ادارہ حسین فار ایوری ون کی جانب سے میڈیکل ہیلتھ چیکپ اور میڈیکل ہیلتھ کارڈ کا کیمپ لگایا گیا جس میں عزاداروں کی مفت طبی جانچ کی گئی اور انکو میڈیکل ہیلتھ کارڈ بنا کر دیا گیا۔ جس سے پورے سال وہ آدھی قیمت پر تمام میڈکل جانچ کرا سکتے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ حسین فار ایوری ون کی ٹیم پورے شہر عزا لکھنؤ میں مختلف علاقوں میں کیمپ لگاتی ہے، جس کا ایک کیمپ امام باڑہ میرن صاحب میں لگایا گیا، جہاں کافی تعداد میں عزاداروں نے اپنی پریشانی بتا کر طبی جانچ کروائی اس موقع پر معروف عالم و مبلغ اور اہل قلم مولانا سید علی ہاشم عابدی بھی موجود رہے۔
مولانا سید علی ہاشم عابدی نے فلاحی ادارہ حسین فار ایوری ون کے خدمات کو سراہتے ہوئے ذمہ داران اور کارکنان کے لئے دعا کی کہ حسین فار ایوری ون کی ٹیم ایسے ہی عزاداروں کی خدمت کرتی رہے۔
حسین فار ایوری ون کی جانب سے انشاء اللہ روز اربعین لکھنؤ کے نخاس بازار واقع اودھ پوائنٹ کے سامنے میڈیکل ہیلتھ چیکپ، میڈیکل ہیلتھ کارڈ کیمپ لگے گا جس میں ڈاکٹرز کی ٹیم عزاداروں کی مفت علاج اور طبی خدمات کرے گی۔ نیز تشنگان فرات کی یاد میں پانی کی سبیل بھی لگے گی۔