امام حسین علیہ السلام کی زیارت اربعین اگرچہ چہلم کے دن سے مخصوص ہے لیکن اس سے چند دن پہلے یا چند دن بعد بھی ممکن ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے یوم اربعین سے چند دن پہلے یا چند دن بعد زیارت اربعین کے سلسلہ میں فرمایا: اگرچہ اس مسئلہ میں اجماع نہیں ہے، لیکن درجنوں تفصیلات چاہے روایات میں ہوں یا عظیم فقہاء کے فتاوی میں ہوں، جن سے نتیجہ نکلتا ہے کہ تمام مستحبات میں وسعت موجود ہے اور یہ مسئلہ صرف اس خاص مستحب کے سلسلہ میں نہیں ہے بلکہ اس کی بنیاد خصوصیت کی عدم تفہیم پر ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے زیارت کے معنی حاضر ہونے کے ہیں، فرمایا: صرف معصومین علیہم السلام کی دور سے زیارت ہو سکتی ہے کیونکہ دلیلوں کی بنیاد پر اسے زیارت شمار کیا گیا ہے وگرنہ دور سے زیارت ممکن نہیں ہے۔ آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: چونکہ مستحبات میں جو معذور ہو چاہے جگہ کے حوالے سے یا وقت کے حوالے سے کہ جسے شارع مقدس نے قبول کیا ہے، فقہا کرام اس میں وسعت کے قائل ہیں۔
لہذا جب روضہ مبارک میں بہت زیادہ بھیڑ ہو یا جب روضہ مبارک میں حاضر نہیں ہو سکتے تو فاصلے سے زیارت کرنے میں حرج نہیں ہے اسی طرح چند دن پہلے یا چند دن بعد بھی زیارت کرنے میں حرج نہیں ہے۔