زیارت اربعین کے موقع پر کربلا میں بعثہ آیۃ اللہ العظمی شیرازی کے خدمات جاری
بعثہ مرجع عالی قدر آیۃ الله العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے زیارت ابعین کے سلسلہ میں کربلا معلی میں پہلی صفر الاحزان سے مختلف خدمات کا سلسلہ شروع کیا ہے جو ابھی بھی جاری ہے۔
اس سلسلہ میں ہمارے ساتھی رپورٹر کی رپورٹ پر توجہ دیں۔
بعثہ مرجع عالی قدر آیۃ الله العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے زیارت ابعین کے سلسلہ میں کربلا معلی میں پہلی صفر الاحزان سے مختلف خدمات کا سلسلہ شروع کیا ہے جو ابھی بھی جاری ہے۔ اربعین حسینی سے نزدیک دنوں میں بعثہ مرجع عالی قدر آیۃ الله العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے مرجعیت شیعہ کے نمایندگان، دفتر آیۃ اللہ العظمی شیرازی سے وابستہ مراکز اور اداروں کے ذمہ داروں، دفتر آیۃ اللہ العظمی شیرازی کربلا اور قم کے کارکنان اور دیگر دینی، قومی اور ثقافتی شخصیات کی میزبانی کی۔
سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے قبلہ اسٹریٹ پر واقع بعثہ مرجع عالی قدر آیۃ الله العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ زائرین حسینی کی خدمات میں مصروف ہے۔ بعثہ مرجع عالی قدر آیۃ الله العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے خدمات میں علمی شخصیات، مراجع عظام کے نمایندگان، عام زائرین، قبیلوں کے سرداروں، دنیا کے مختلف علاقوں سے آئی علمی، ثقافتی شخصیات اور زائرین کا استقبال اور میزبانی، مومنین کے دینی اور فقہی سوالات کے جوابات، دینی مشورہ، سوالات و جوابات کی بزم کی تشکیل، نماز جماعت کا قیام اور مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے علمی آثار اور کتب کی تقسیم شامل ہے۔
عالم اسلام کے مسائل کی جستجو، دشمنان اسلام کے انحرافی نظریات سے نمٹنے کے لئے خود کو جدید آلات سے لیس کرنا، مستند اسلام کی خالص تعلیمات کو عام کرنے کے لئے ثقافتی اور مذہبی پروگراموں کے معیار کو بڑھانا، دفاع اور مطالبات کے لئے نئے حل تلاش کرنا۔ بین الاقوامی مراکز میں دنیا بھر کے شیعوں کے حقوق کو پیش کرنا وغیرہ پر مراجع تقلید دامت برکاتہم کے نمائندوں اور بعثہ میں موجود سماجی اور علمی شخصیات کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔