Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاایشیاءخبریںدنیا

بنگلہ دیش میں مانسونی بارش اور سیلاب نے مچائی تباہی

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش میں مانسونی بارش نے تباہی مچا دی، موسلادھار بارش اور سیلاب سے دو افراد جاں بحق، 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ فلڈ فورکاسٹنگ ادارہ نے ملک میں شدید بارش کی پیشنگوئی کر دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق حالیہ مانسونی بارش اور سیلاب نے بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے، جہاں کئی علاقے زیر آب اگئے ہیں جبکہ گھروں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بنگلہ دیش کی وزارت ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق موسلادھار بارش اور سیلاب کے باعث 2 افراد جان سے گئے ہیں جبکہ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جن کے گھروں، مویشیوں، دکانوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ اینڈ وارننگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مولوی بازار، ہبی گنج، کومیلا، چٹاگنگ اور فینی شامل ہیں۔ جہاں سے 5 بڑے دریا گزرتے ہیں، امدادی کاروائیوں میں بھی دشواری پیش آ رہی ہے۔ ضلع فینی کے رہائشی محمد معصوم نے بتایا کہ میں نے گزشتہ 20 سال میں ایسی صورتحال نہیں دیکھی ہے، میرا گھر تباہ ہو چکا ہے، دوسری جانب بنگلہ دیشی طلباء کی جانب سے بھارت پر ڈیم کا پانی چھوڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے طلبہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button