Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیاعلم اور ٹیکنالوجیہندوستان

ڈاکٹر وجیہ احمد نقوی کو صدر جمہوریہ سے حاصل ہوا وگیان شری اعزاز

امروہہ کے نامور علمی شخصیت سید وجیہ احمد نقوی کو صدر جمہوریہ ہند کے دست مبارک سے قومی راجدھانی نئی دہلی کے وگیان بھون میں وگیان شری اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ وجیہ نقوی کو یہ اعزاز ان کی سائنس کے میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی سائنس کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز بھٹناگر ایوارڈ بھی سید وجیہ احمد نقوی کو حاصل ہو چکا ہے۔

موصوف آی ایم انٹر کالج کے سابق طالب علم اور امروہہ کی سرگرم شخصیت ہیں۔ سید وجیہ احمد نقوی ایک ہندوستانی سمندری سائنسداں ہیں اور نیشنل انسٹیٹیوٹ خف اوشیانو گرافی کے سابق ڈائریکٹر ہیں، ان کا کام سمندری پانی کے کیمسٹری اور کیمیائی تعاملات پر مرکوز ہے، انہوں نے میٹھے پانی کے ماحولیاتی نظام پر بھی تحقیق کی ہے۔

اس سے پہلے انہیں بھٹنا گھر ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ نقوی گوا میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اوشیانو گرافی کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں اور فی الحال ریاستی دارالحکومت لکھنؤ میں این بی آر آی میں اپنی خصوصی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ فون پر گفتگو کرتے ہوئے سید وجیہ احمد نقوی نے کہا کہ مجھے آی ایم انٹر کالج سے جو بنیادی طاقت ملی اس نے ہمیشہ مجھے تقویت دی انہوں نے اپنے استاد ماسٹر سید ذوالفقار حسین عابدی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ آگے بڑھنے میں میرا ساتھ دیا وہ میرے مونیٹر تھے۔

مسلم کمیٹی امروہہ کی طرف سے شائع کردہ کتاب امروہہ کی عالمی شخصیات میں سید وجیہ احمد نقوی کو امروہہ شہر کے ان 10 نامور لوگوں میں شامل کیا گیا تھا جنہوں نے اس شہر کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔ نقوی کو حاصل ہوئے اس ایوارڈ پر امروہہ کی ادبی اور ثقافتی تنظیم کاروان خلوص کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے اس سلسلہ میں تنظیم کے صدر سید محبوب حسین زیدی، پروفیسر ناشر نقوی، نواب مراد علی خان اور ایم اسلام عالمی نے سید وجیہ احمد نقوی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی طور پر فخر امروہہ ہیں۔

پروفیسر ناشر نقوی نے کہا کہ سید وجیہ احمد نقوی نے اپنی خدمات سے پوری دنیا میں اس شہر کا نام روشن کیا ہے وہ اپنے میدان کے نامور سائنسداں ہیں ان کی خدمات کا پوری دنیا اعتراف کرتی ہے۔ آی ایم انٹر کالج کے مینیجر سید وسیم حیدر نقوی نے بھی اس اعزاز کے ملنے پر اپنے پیغام میں کہا کہ سید وجیہ احمد نقوی کو حاصل اس اعزاز سے ادارہ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ آی ایم انٹر کالج اولڈ بوائز کی جانب سے صدر یونس زیدی، شیبان قادری اور آفتاب عالم نے سید وجیہ احمد نقوی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button