Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاكستان : صادق آباد میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا حملہ، 11 پولیس اہلکار جاں بحق

صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں کم از کم 11 پولیس اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے دو پولیس موبائلوں پر راکٹ سے حملہ کرنے کے بعد شدید فائرنگ کی۔

دونوں پولیس موبائلوں میں 20 سے زائد پولیس اہلکار سوار تھے اور ڈاکوؤں کی جانب سے ان پولیس موبائلوں پر راکٹ مارنے کے بعد فائرنگ بھی کی گئی۔

پولیس اہلکار کچے میں ڈیوٹی کے بعد واپس آرہے تھے کہ حملہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں 11 اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

حملے میں شہید اہلکاروں کی لاشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کردی گئیں اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ وہ سینئر افسران سمیت رحیم یار خان روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی کو فوری طور پر کچے کے علاقے میں پہنچ کر حملہ آوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کردی اور آئی جی پنجاب سے واقعے کی فوری رپورٹ بھی طلب كی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button