خبریںماتمی انجمنیں اور حسینی شعائرہندوستان

شہیدان کربلا دنیا کے تمام شہیدوں کے سردار: مولانا سید علی ہاشم عابدی

پریاگراج۔ معجز نما امام باڑہ جدن میر صاحب دریا آباد الہ آباد میں عشرہ اربعین میں 11 صفر المظفر سے 15 صفر المظفر "خصوصیات شہدائے کربلا” کے عنوان سے مجالس عزا کو مولانا سید علی ہاشم عابدی نے خطاب فرمایا۔
ان مجالس میں مولانا سید علی ہاشم عابدی نے شہدائے کربلا حضرت حبیب ابن مظاہر، حضرت زہیر قین، حضرت مسلم ابن عوسجہ، حضرت انس کاہلی، حضرت شوذب، حضرت عابش شاکری، حضرت نافع بن ہلال، حضرت عمرو بن قرظہ علیہم السلام وغیرہ کی شخصیت اور کردار کے اہم نقوش پیش کئے۔‌
مولانا سید علی ہاشم عابدی نے یہ بتاتے ہوئے کہ 10 محرم سن 61 ہجری کو امام حسین علیہ السلام کے ساتھ جو لوگ کربلا میں شہید ہوئے صرف وہ امام حسین علیہ السلام کی راہ کے شہید نہیں ہیں بلکہ وہ لوگ بھی امام حسین علیہ السلام کی راہ کے شہید ہیں جو امام حسین علیہ السلام کی نصرت میں کوفہ، بصرہ یا راستے میں گرفتار اور شہید کئے گئے، حضرت قیس بن مسہر، حضرت مسلم بن عقیل، حضرت ہانی بن عروہ، حضرت عبداللہ بن عفیف علیہم السلام وغیرہ کا تذکرہ کیا۔


مولانا سید علی ہاشم عابدی نے امام حسین علیہ السلام کی حدیث”میں اپنے اصحاب سے زیادہ وفادار اور نیک کسی کے ساتھی کو نہیں جانتا” کو بیان کرتے ہوئے اصحاب حسینی کے خصوصیات جیسے معرفت پروردگار، دنیا سے بے رغبتی، وفاداری، ایثار اور امام وقت کی اطاعت محض بیان کی۔
مولانا سید علی ہاشم عابدی نے شہیدان کربلا کی زیارت کے ایک فقرہ "السلام علیکم ایھا السادۃ الشھداء” (ائے شہیدوں کے سرداروں آپ پر سلام ہو) کو بیان کرتے ہوئے کہا: شہیدان کربلا دنیا کے تمام شہیدوں کے سردار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button