Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستان : حکومت زائرین کے جسد خاکی پاکستان لانے کیلئے خصوصی اقدامات کرے؛ علامہ ساجد نقوی

شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے ایرانی شہر یزد میں بس حادثے میں 35 زایرین کی قیمتی جانوں کے جانے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بس حادثے میں شہید زائرین کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت زائرین کے جسد خاکی پاکستان لانے کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ متاثرہ افراد و زخمیوں کی ہر ممکن بروقت طبی امداد کو یقینی بنایا جائے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

اسی طرح مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے زائرین کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اس اندھوناک سانحے میں 30 زائرین کی شہادت اور 2 درجن کے قریب زائرین کے شدیدزخمی ہونا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔انہوں نے کہا کہ زائرین کی شہادت ایک عظیم سعادت بھی ہے ، جنہیں خود امام حسینؑ نے اپنی بارگاہ میں طلب کیا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیوایم کے تمام اراکین غم ذدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button