Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںعراق

گذشتہ دو ہفتوں میں عراقی سرحدی گزرگاہوں سے تقریبا 30 لاکھ غیر ملکی زائرین عراق آئے

عراقی بارڈر کراسنگ آرگنائزیشن نے گذشتہ دو ہفتوں میں تقریبا 30 لاکھ غیر ملکی زائرین کی آمد کی خبر دی۔شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی سرحدی گزرگاہوں کی تنظیم کے ترجمان علاء الدین القیسی نے ایک بیان میں کہا: سرحدی گذرگاہوں نے 27 جولائی سے 10 اگست 2024 تک عراق میں 20937112 غیر ملکی زائرین کی آمد ریکارڈ کی ہے کہ جن میں سے 10328484 زائرین واپس جا چکے ہیں۔ علاء الدین القیسی نے بتایا کہ یہ زائرین مختلف ممالک سے ہیں جن میں ایران، افغانستان، پاکستان اور آذربائیجان شامل ہیں نیز بتایا کہ زائرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

عراقی باڈر کراسنگ آرگنائزیشن کے ترجمان نے مزید بتایا: سرحدی گذرگاہوں اور معاون محکموں کے درمیان بہت اچھا تعاون ہے اور اس کے علاوہ سرحدی گزرگاہوں کی تنظیم اور وزارت صحت، نقل و حمل، ملکی اور زیارت اربعین سے متعلق دیگر وزارتوں کے درمیان ایک ضروری تعاون ہوا ہے تاکہ زائرین کی بہترین خدمات انجام دی جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button