Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
خبریںدنیاغیر درجہ بندیہندوستان

هندوستان: فارماسیوٹیکل کمپنی کے پلانٹ میں دھماکا، 17 افراد ہلاک

ریاست آندھرا پردیش کے اچوتاپورم اسپیشل اکنامک زون میں فارماسیوٹیکل کمپنی کی فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق اسپیشل اکنامک زون میں فارماسیوٹیکل کمپنی کے پلانٹ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے جہاں زخمیوں کو این ٹی آر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واقعے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے جبکہ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایک سینئر پولیس اہلکار نے واقعے میں 15 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ڈسٹرکٹ کلیکٹر نے کہا کہ یہ واقعہ ری ایکٹر کے دھماکے کی وجہ سے نہیں ہوا اور ممکنہ طور پر یہ بجلی کے تاروں میں آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ 13 افراد پلانٹ کے اندر پھنس گئے تھے جنہیں بچا لیا گیا۔پلانٹ میں دو شفٹوں میں کُل 380 ملازم کام کرتے ہیں اور یہ واقعہ دوپہر سوا دو بجے کھانے کے وقفے کے دوران پیش آیا جس کی وجہ سے زیادہ اموات نہ ہوئیں۔

40 ایکڑ پر محیط اور 200 کروڑ بھارتی روپے سے بننے والے اس پلانٹ میں کیمیائی مواد اور فارما کی دوائیوں کے اجزا تیار کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button