Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںدنیاشیعہ میڈیا اور ادارے

مفسر قران آیت اللہ شیخ حسن رضا غدیری کا لندن میں انتقال

مشہور و معروف مفسر قرآن ،فقیہ و ذاکر اہل بیت علیھم السّلام ،ایت اللہ شیخ حسن رضا غدیری کا لندن میں ایک طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔

آیت اللہ حسن رضا غدیری نے پوری دنیا میں مجالس کو خطاب کیا مختلف چینلز کے ذریعے علوم ال محمد کی تعلیم نشر کی اور لندن میں مقیم اردو زبان افراد کے لیے درس و واعظ کا سلسلہ قائم کیا اپ نے بہت سی کتابوں کی تالیف کی جن میں تفسیر قرآن بھی شامل ہے۔

مرحوم کے انتقال پر امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ نے تعزیتی پیغام ارسال کیا۔

إنّا لله وإنّا إليهِ رَاجعُون”إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِی الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْءٌ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ”▪️

رحلتِ آیت الله شیخ حسن رضا غدیری رحمہ الله تعالیٰ علیہ کے اس پرغم و اندوہناک موقعہ پر مرحوم کے فرزندان اور اہلخانہ کی خدمت میں عرض تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔بارگاہ خداوندی میں دعاگو ہیں کہ مرحوم و مغفور کا حشر اہلِ بیت طاہرین علیہم السلام کے ساتھ ہو اور انکے اہلِ خانہ و لواحقین کو صبر جمیل و جزیل اعطاء فرمائیں۔

🔻امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ🌐 Imamhusseintv.com

متعلقہ خبریں

Back to top button