Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاپاکستانخبریں

پاکستان ;سرزمین شہداء پاراچنار میں یوم حسینؑ کا اہتمام

پاراچنار میں یوم حسین علیہ السلام منایا گیا، سرزمین شہداء پاراچنار کے علاقہ پیواڑ کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں ایک عظیم الشان یوم حسین علیہ السلام کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکول کے بچوں سمیت علاقے کے عوام اور مختلف علاقوں سے آئے استاتید و مہمان گرامی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پروگرام میں سکول کے بچوں نے تقاریر و نوحے پڑھ کر امام عالی مقامؑ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مولانا جاوید انقلابی اور مولانا رؤف علی مہدوی نے حصوصی خطاب کیا، پروگرام کے اختتام پر سینہ زنی کا پرسہ پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ پارہ چنار پاکستان کا ایسا شیعہ نشین علاقہ ہے جو دہشت گردوں سے گھرا ہوا، جہاں اکثر شیعوں کو قتل کیا جاتا ہے۔ مسلسل قتل کے باوجود پاکستان حکومت کا سکوت حیرت انگیز ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button