Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.
اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

بیت مرجع عالی قدر جهان تشیع حضرت آیت الله العظمی سید صادق حسینی شیرازی کا سپاس نامه

“إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ ثُلِمَ فِی الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْءٌ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ”▪️

نہایتِ عقیدتمندی اور دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں، ان مؤمنین کا جنہوں نے عالمِ جلیل القدر آیت الله حاج سید علی حسینی شیرازی رحمۃ الله تعالیٰ علیہ کے انتقال پر، دنیا کے کسی بھی جگہ سے ٹیلی فون کال کے ذریعے سے یا تدفین، تشییع و ترحیم کے مجالس میں شرکت فرما کر افسوس اور ہمدردی کا مظاہرہ کیا ہو یا جو حضرات، بیتِ حضرت آیت الله العظمیٰ شیرازی دام ظلہ قم المقدسہ میں حاضر ہوئے اور یا پوری دنیا میں مرجعیت سے متعلق دفاتر میں حاضر ہو کر مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ فرمایا ہو۔

🔻مرجعِ اعلیٰ جہانِ تشیع حضرت آیت الله العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ، مرحوم کے برادران اور لواحقین، تمامِ مراجعِ عظامِ تقلید، آیاتِ عظام کے وکلاء، دنیا بھر کے اسلامی حوزاتِ علمیہ، مؤسسات، دینی اور ثقافتی مراکز، امام بارہیں، مذہبی ماتمی انجمنیں، اسلامی ٹی وی چینلز، نیٹورکس، میڈیا مراکز، دینی، علمی، معاشرتی، قبائلی شخصیات اور عموم مؤمنین کے لطف و محبت کے مشکور ہیں۔اس غم و مصیبت کے موقعہ پر آپ حضرات کی محبت نے ہمیں حوصلہ دیا، نہایت شکر گزار ہیں اور بارگاۂ خداوندی میں آپ کی سلامتی، عزت اور توفیق میں اضافے کے لئے دعاگو ہیں۔

🔹دفترِ مرجعِ اعلیٰ جہانِ تشیع حضرت آیت الله العظمیٰ حاج سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ

📍قم المقدسہ (13 صفرالاحزان 1446ھ)🌐

متعلقہ خبریں

Back to top button